صہیونی دشمن عالم اسلام کے مرکز میں بیٹھ کر فتنہ پھیلا رہا ہے/ دشمن سے مقابلے کیلئے سب کو تیار رہنا ہوگا

صہیونی دشمن عالم اسلام کے مرکز میں بیٹھ کر فتنہ پھیلا رہا ہے/ دشمن سے مقابلے کیلئے سب کو تیار رہنا ہوگا

امام خامنہ ای نے فرمایا: "نرم اور گرم جنگ کے میدانوں میں دشمن سے نمٹنے کیلئے سب کو تیار رکھنا اسلامی ممالک کے سربراہوں اور سیاسی و مذہبی رہنماوں کی ذمہ داری ہے"۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے حج کے موقع پر حجاج بیت اللہ الحرام کے نام اپنے پیغام میں تاکید کرتے ہوئے فرمایا کہ دشمن کے خلاف ہر جہت سے تیاری موجودہ دور کی اہم ضرورت ہے کیونکہ صہیونی دشمن عالم اسلام کے مرکز میں بیٹھ کر فتنہ و فساد پھیلانے کی کوشش کرتا ہے۔

امام خامنہ ای نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ آج دنیائے اسلام کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے، عالم اسلام بالکل نا امن ہوچکا ہے، اسلامی معاشرہ اخلاقی، معنوی اور سیاسی طور پر بدامنی کا شکار ہے جس کی اصل وجہ ہماری غفلت اور دشمن کی ظالمانہ پالیسی ہے، ہم نے دھوکے باز دشمن کے اسلام پر کئے جانے والے حملوں کا عقل مندی سے جواب نہیں دیا ہے، اَشِّدآءُ عَلَی الکُفّار» اور «رُحَمآءُ بَینَهُم» کو بھلا دیا گیا ہے جس کی وجہ سے آج عالم اسلام کے مرکز پر دشمن مسلط ہوا ہے اور انتشار پھیلانے کی بھرپور کوشش کررہا ہے۔

امام خامنہ ای نے کہا کہ ہم فلسطین کے مسلمانوں کو دشمن سے نجات دلانا بھول کر شام، عراق، یمن، لیبیا اور بحرین میں داخلی جنگ اور افغانستان اور پاکستان میں دہشت گردی جیسے مسائل کا شکار ہوگئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلامی ممالک کے اعلیٰ حکام کے علاوہ سیاسی، مذہبی اور ثقافتی رہنماوں پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہر قسم کی نسلی اور مذہبی اختلافات کو ختم کروا کر مسلم امہ کے درمیان اتحاد قائم کروائیں اور اس کے ساتھ ساتھ صہیونی دشمن کی خطرناک سازشوں کے بارے میں بھی مسلمانوں کو آگاہ کریں۔

انہوں نے کہا: "تمام مسلمانوں کی ذمہ داری ہے کہ دشمن کےساتھ سرد جنگ کا مقابلہ کرنے کی اپنے اندر صلاحیت پیدا کریں اور اسلامی ممالک میں ہونے والی خونریزی خاص کر یمن میں ہونے والی قتل و غارت کے خلاف آواز اٹھائیں۔

امام خامنہ ای کا کہنا تھا کہ آج مسلمانوں کی ذمہ داریوں میں سے ایک میانمار کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کرنا ہے اور سب سے بڑی اور اہم ذمہ داری یہ ہے کہ فلسطین کے مظلوم عوام کا دفاع کریں کہ جن پر 70 سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود ظلم کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ جاری ہے اور فلسطینی اپنے حقوق کے لئے جہاد کررہے ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری