پاراچنار انتظامیہ نے عید کی خوشی میں 21 افغان باشندوں کو رہا کردیا + ویڈیو اور تصاویر


پاراچنار انتظامیہ نے عید کی خوشی میں 21 افغان باشندوں کو رہا کردیا + ویڈیو اور تصاویر

کرم ایجنسی پاراچنار میں مقامی انتظامیہ نے عید الاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر 21 افغان شہریوں سمیت 135 افراد کو رہا کردیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے نمائندے ساجد کاظمی کی رپورٹ کے مطابق اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ (اے پی اے) اکبر افتخار نے سب جیل میں موجود 135 ملزموں کو عید کی خوشی و احترام میں رہا کردیا۔ 

تفصیلات کے مطابق رہائی پانے والوں میں 21 افغان باشندے بھی شامل تھے جنہیں عید کی مناسبت سے خیرسگالی کے طور پر رہا کردیا گیا۔

رہا ہونے والے افغان شہریوں کو اپنے ملک ڈی پورٹ کیا گیا جن کو پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے غیر قانونی طور پر آمد و رفت کرنے پر گرفتار کیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق کمرہ عدالت کا انعقاد اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ افتخار اکبر کی موجودگی میں سب جیل میں کیا گیا۔

اس موقع پر جیل میں قید تقریباََ تمام ملزموں کے کیسوں اور مقدمات کا جائزہ لیا گیا جہاں معمولی نوعیت میں قید قیدیوں کو رہا کیا گیا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری