مہمند ایجنسی میں زوردار دھماکہ تین افراد جاں بحق


مہمند ایجنسی میں زوردار دھماکہ تین افراد جاں بحق

پاکستان میں وفاق کے زیرانتظام قبائلی علاقے مہمند ایجنسی میں کنٹرول بم پھٹنے سے زوردار دھماکہ ہواہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان میں وفاق کے زیرانتظام قبائلی علاقے مہمند ایجنسی میں سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ کےدھماکے میں قبائلی رہنما سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں

رپورٹ کے مطابق مہمند ایجنسی کے علاقے انبار میں قبائلی رہنما ملک میر رحمان اپنے بیٹے اور ساتھیوں کے ساتھ جا رہا تھا کہ ان کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی ۔

بارودی سرنگ سے ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں قبائلی رہنما ملک میر رحمان ان کا بیٹا اور ایک ساتھی جاں بحق ہوگئے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری