ایران، پاکستان اور سعودی عرب مسلم دنیا کو بحرانی صورتحال سے باہر نکالیں


ایران، پاکستان اور سعودی عرب مسلم دنیا کو بحرانی صورتحال سے باہر نکالیں

حریت کانفرنس چیرمین نے تاریخی جامع مسجد سرینگر میں جمعہ اجتماع سے خطاب کرتے ہویے ایران، پاکستان اور سعودی عرب کو عالم اسلام کے اہم ترین ممالک قرار دے کر ان سے مطالبہ کیا کہ وہ مسلم دنیا کو درپیش بحرانی صورتحال سے باہر نکالنے میں کلیدی رول ادا کریں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق حریت کانفرنس چیرمین میرواعظ مولوی محمد عمر فاروق نے تاریخی جامع مسجد سرینگر میں جمعہ اجتماع سے خطاب کرتے ہویے ایران، پاکستان اور سعودی عرب کو عالم اسلام کے اہم ترین ممالک قرار دے کر ان سے مطالبہ کیا کہ وہ مسلم دنیا کو درپیش بحرانی صورتحال سے باہر نکالنے میں کلیدی رول ادا کریں۔

حریت کانفرنس کے چیرمین نے امت مسلمہ کو عید کی مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تبارک و تعالٰی کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ مسلمانوں نے اس سال فریضہ حج احسن طریقے سے مکمل کیا اور الحمداللہ آج قربانی کے فریضہ میں مصروف ہیں۔

میرواعظ نے مسلم دنیا کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ عالم اسلام میں ظلم و تشدد قتل و غارتگری کا ماحول گرم ہے عراق، شام، یمن، فلسطین اور کشمیر میں کیا ہورہا ہے دنیا اس سے باخبر ہے لیکن افسوس صد افسوس مسلمانوں کے درمیان جو اتحاد ہونا چاہئے وہ نہیں ہے۔

میرواعظ نے کہا حج کے موقع پر مسلمانوں نے منٰی، مزدلفہ، عرفات اور حرم میں جس طرح اتحاد کا مظاہرہ کیا اس کی عملی مثال مسلمان ممالک بھی دیکھنے کو ملنی چاہئے لیکن افسوس کا مقام ہے کہ اتحاد صرف لفظوں کا اتحاد رہ گیا ہے دلوں اور ذہنوں کا اتحاد کہی نظر نہیں آرہا ہے۔

میرواعظ نے کہا مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ اپنے صفوں کو درست کریں کیونکہ امت مسلمہ کا شیرازہ بکھر چکا ہے مسلمان انتشار کے شکار ہوگئے ہیں بیرونی طاقتوں سے زیادہ مسلمان اندرونی خلفشار کے شکار ہوگئے ہیں

میرواعظ نے کہا ہمیں اس بات پر یقین ہے کہ حقیقت میں اس وقت عالم اسلام میں تین طاقتیں ایسے ہیں جو اس سلسلے میں کوئی موثر  قدم اٹھاسکتے ہیں جو عالم اسلام کو راہ راست پر لاسکتے ہیں اور ہمارے لئے مشعل راہ بن سکتے ہیں وہ پاکستان، ایران اور سعودی عرب ہیں اگر یہ تین ممالک آپس میں متحد ہوجائیں گے کلمہ لا الہ الا اللہ کے جھنڈے تلے اور اسلامی دنیا کو مشورے دیتے رہیں گے تو عالم اسلام کے تمام مشکلات کا خاتمہ یقینی بن جائے گا۔

انہوں نے کہا ہم حکومت پاکستان، ایران اور سعودی عرب سے اپیل کرتے ہیں کہ اگر وہ حقیقت میں اتحاد کا مظاہرہ کریں گے اور عالم اسلام کی صورتحال بہتر بنانے کے لئے مشورہ دیتے رہیں گےتو وہ ہمارے نجات کا ذریعہ بن سکتے ہیں جس سے مسلمانوں کے تمام مسائل و مشکلات کا بھی ازالہ ہوسکے گا۔

انہوں نے تینوں ملکوں سے اپیل کی کہ وہ متحد ہوکر عالم اسلام کی کامیابی کے لئے آگے آئیں۔

انہوں نے مسلمانوں اور ان کے حکمرانوں اور ذمہ داروں کے اتحاد و اتفاق کے لئے اور مسلمانوں کو درپیش مشکلات کے خاتمے کیلئے اللہ تبارک و تعالٰی سے دعا بھی مانگی۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری