یمنی سرکاری فوج کی جانب سے سعودی اہلکاروں پر حملے جاری،10 سعودی اہلکار ہلاک


یمنی سرکاری فوج کی جانب سے سعودی اہلکاروں پر حملے جاری،10 سعودی اہلکار ہلاک

یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے سعودی جارحیت کا منہ توڑجواب دیتے ہوئے آل سعود کے 10 اہلکاروں کو ہلاک کردیا ہے۔

تسنیم نیوز نے المیادین کے حوالے سے بتایا ہے کہ یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے صوبہ مارب کے علاقے صراوح میں یمنی مفرور صدر عبد ربہ منصورہادی کے سعودی حمایت یافتہ 10 جنگجوؤں کو ہلاک کردیا ہے۔

دوسری جانب یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضار فورسز نے نجران کے علاقے رجلاء، سقام، الهجله، المخروق اور السدیس نامی کیمپوں پر حملہ کرکے سعودی اہلکاروں کی نیندیں حرام کردی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی لڑاکا طیاروں نے صنعا کے علاقے نہم پر ایک بار پھر وحشیانہ حملے کئے ہیں۔

واضح رہے کہ دارالحکومت صنعاء سمیت اس ملک کے مختلف علاقوں پر سعودی اتحاد کی جانب سے نہ ختم ہونے والا ظلم و بربریت کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں ہزاروں بے گناہ یمنی شہید یا زخمی ہوچکے ہیں۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق فروری 2014 سے اب تک یمن میں 10 ہزار سے زائد افراد شہید ہو چکے ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری