عید کی مناسبت سے قوم کے نام پاک فوج کا پیغام


عید کی مناسبت سے قوم کے نام پاک فوج کا پیغام

ملک بھر میں آج عیدالاضحی منائی جارہی ہے اور اس موقع پر پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ اور ایئرچیف سہیل امان نے بھی قوم کو عید کی مبارکباد دی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کی مسلح افواج  کے سربراہ نے قوم کو عید کی مناسبت سے مبارک باد پیش کی ہے۔

عید کے پر مسرت موقع پر آرمی چیف جنرل باجوہ کاکہناتھاکہ عیدالاضحی ہمیں امن، خوشی اور انسانیت کیلئے قربانی کا پیغام دیتی ہے۔

دوسری طرف ایئرچیف سہیل امان نے بھی قوم کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہنا تھا کہ عیدالاضحیٰ ہمیں قربانی اور ایثار کا درس دیتاہے۔

انہوں نے کہا کہ  افسران اور جوان قوم کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں،اس موقع پر ہم شہداءکی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری