عام افغان شہریوں پر امریکی بمباری قابل مذمت ہے، اقوام متحدہ


عام افغان شہریوں پر امریکی بمباری قابل مذمت ہے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے  افغانستان میں تازہ  ترین  امریکی حملوں میں  ہونے والی ہلاکتوں پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس قسم کے جارحیت کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔

تسنیم نیوز نے جرمن خبررساں ادارے کے حوالے سے بتایا ہے کہ کہ افغانستان میں امریکی فضائی حملوں میں کم از کم 28 عام شہری جاں بحق ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ ہلاکتیں گزشتہ تین دنوں کے اندر کی جانے والی بمباری اور فضائی حملوں کا نتیجہ ہیں۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں جنگی طیارے طالبان عسکریت پسندوں کو نشانہ بنانے کی کوشش میں تھے۔

 اقوام متحدہ کے بیان میں یہ بھی بتایا گیا کہ ہلاک شدگان میں بچے اور عورتیں بھی شامل ہیں۔

 اقوام متحدہ کے افغانستان میں متعین خصوصی نمائندے نے اس صورت حال کو ناقابلِ قبول قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغان جنگ کے تمام فریق عام شہریوں کی زندگیوں کو ہر ممکن طریقے سے محفوظ بنانے کے لیے اقدامات کریں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری