النُجَباء تحریک کے نائب سیکریٹری جنرل کی ملاقات میں؛

حجت‌الاسلام والمسلمین مروی: النُجَباء ایک جہادی تنظیم کا مصداق کامل اور اعلیٰ نمونہ ہے

خبر کا کوڈ: 1508391 خدمت: دنیا
نجبا

دفتر رہبر انقلاب اسلامی کے معاون نے اس ملاقات کے دوران کہا: "النُجَباء اسلامی مزاحمت تحریک ایک جہادی تنظیم کا مصداق کامل اور تمام میدانوں میں امت اسلامی کے فرزندوں کے لئے اعلیٰ نمونہ ہے"۔

خبر رساں ادارے تسنیم کی رپوررٹ کے مطابق حوزات علمیہ کے امور میں النُجَباء اسلامی مزاحمت تحریک کے معاون جناب حجت‌الاسلام سید علاءالدین الجزائری نے نجف اشرف میں حوزات کے امور میں دفتر رہبر معظم انقلاب کے معاون برائے تعلقات عامہ جناب حجت‌الاسلام والمسلمین احمد مروی سے ملاقات اور بات چیت کی ہے۔

حجت‌الاسلام الجزائری نے النُجَباء اور عراق اور شام کی سطح پر ثقافتی، تعلیمی، سماجی اور جہادی شعبوں میں اس مزاحمت تنظیم کی کارکردگی پر مفصل روشنی ڈالی۔

انہوں نے النُجَباء کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران اور بطور خاص حضرت آیت اللہ العظمی امام سید علی خامنہ ای کی جانب سے محاذ مزاحمت [بالخصوص عراق] کو فراہم کردہ امداد و حمایت کا شکریہ ادا کیا۔

حجت‌الاسلام والمسلمین مروی نے اسلامی مقدسات کے تحفظ میں النُجَباء اسلامی مزاحمت تحریک کے کردار کو قابل قدر قرار دیا جس کے لئے اس تحریک کے مجاہدین نے عراق اور شام میں اپنے خون کا نذرانہ پیش کیا ہے۔

نیز انہوں نے النُجَباء کو ایک جہادی تنظیم کا مصداق کامل قرار دیا جو مختلف شعبوں میں امت اسلامی کے فرزندوں کے لئے نمونۂ عمل ہوسکتی ہے۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری