پاکستان کے قبائلی علاقے پاراچنار میں نماز عید + تصاویر

پاکستان کے دیگر علاقوں کی طرح قبائلی علاقے پارا چنار میں بھی عید قربان مذہبی جوش و عقیدت سے منائی جارہی ہے۔

پاکستان کے قبائلی علاقے پاراچنار میں نماز عید + تصاویر

خبر رساں ادارے تسنیم کو ارسال کئے گئے ساجد کاظمی کی رپورٹ کے مطابق ملک کے دیگر علاقوں کی طرح قبائلی علاقے پارا چنار میں بھی عید قربان مذہبی جوش اور عقیدت سے منائی جارہی ہے۔

نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع مرکزی عیدگاہ پاراچنار میں علامہ فدا حسین مظاہری کی امامت میں ہوا۔

نماز عید میں قبائلی عمائدین سمیت پاک آرمی کے بریگیڈیئر اختر علیم اور پولیٹیکل حکام نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر ملک کی سلامتی اور ترقی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

نماز عید کے بعد لوگ ایک دوسرے سے گلے ملے اور عید کی مبارک باد دی۔

بعد ازاں سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانور قربان کردئیے گئے۔

اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری