مقبوضہ کشمیر میں بھی عید قربان مذہبی جوش و جذبے کیساتھ منائی جارہی ہے


مقبوضہ کشمیر میں بھی عید قربان مذہبی جوش و جذبے کیساتھ منائی جارہی ہے

مقبوضہ جموں و کشمیر میں آج عید الضحٰی مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے، نماز عید کی سب سے بڑی تقریبات درگاہ حضرتبل، عیدگاہ سرینگر، تاریخی امام باڑہ بڈگام اور جامعہ امام رضا علیہ السلام سرینگر میں منعقد ہوئیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے نمائندے نے جموں و کشمیر سے رپورٹ دی ہے کہ جموں و کشمیر میں آج عید الضحٰی جوش سے خروش اور عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سب سے بڑا اجتماع درگاہ حضرتبل میں منعقد ہوا جہاں ایک لاکھ کے قریب لوگوں نے شرکت کی۔

اس کے علاوہ وادی کے قریہ قریہ بستی بستی میں نماز عید کے اجتماعات منعقد ہوئے اور نماز عید کے فوراً بعد قربانی کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

دوسری جانب وادی کے کچھ علاقوں میں نماز عید کے فوراً بعد احتجاجی مظاہرے ہوئے اور پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔

درایں اثناء کولگام کے تانترے پورہ میں فورسز کے ساتھ ایک مختصر جھڑپ میں لشکر طیبہ کا اشفاق احمد پڈر کو موت کی نیند سلا دیا گیا۔

واضع رہے کل شام پانتہ چوک سرینگر میں پولیس کی ایک گاڑی پر مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ نصف درجن کے قریب زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری