بے نیظیر بھٹو قتل کیس میں عدالت کا تفصیلی فیصلہ


بے نیظیر بھٹو قتل کیس میں عدالت کا تفصیلی فیصلہ

سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو قتل کیس میں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم نے بینیظیر بھٹو قتل کیس پر عدالتی فیصلے کے حوالے سے بتایا ہے کہ کرائم سین ایک گھنٹہ چالیس منٹ کے بعد دھونے سے ثبوت ضائع ہوئے تھے۔ استغاثہ گرفتار پانچوں ملزمان کے خلاف الزام ثابت کرنے میں ناکام رہا، ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا گیا ہے۔

فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ پولیس نے بے نظیر بھٹو کی گاڑی کو اکیلا چھوڑ دیا تھا جبکہ پوسٹ مارٹم نہ کروانے کے باعث موت کی وجہ بھی معلوم نہ ہوسکی تھی۔

ایس پی اور سی پی او کو سترہ سال قید اور 10،10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔

ملزم پرویز مشرف کو اسکائپ کے ذریعے بیان ریکارڈ کروانے کی پیشکش کی گئی جس پر ملزم نے تاحال کوئی جواب نہیں دیا۔

ادھر عدالت کی جانب سے بری کیے جانے والے پانچوں ملزمان سی ٹی ڈی پنجاب کی درخواست پر مزید ایک ماہ حراست میں رہیں گے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری