امریکی امداد تب ملے گی جب اندرون ملک دہشتگرد نیٹ ورکس کیخلاف موثر کارروائی ہو


امریکی امداد تب ملے گی جب اندرون ملک دہشتگرد نیٹ ورکس کیخلاف موثر کارروائی ہو

امریکی صدر ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کو خبردار کرتے ہوئے عسکری امداد روک کر نئی شرائط لگا دی ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم نےامریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے حوالے سے بتایا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے کانگریس کو اس بات سے آگاہ کیا ہے کہ اس نے عسکری امداد کی مد میں پاکستان کے لیے 25 کروڑ 50 لاکھ ڈالر مختص کررکھے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد محض اسی صورت میں یہ امداد حاصل کرسکتا ہے جب وہ ان اندرونی دہشت گرد نیٹ ورکس کے خلاف موثر کارروائی کرے جو پڑوسی ملک افغانستان پر حملوں میں ملوث ہیں۔

اخبار کے مطابق 2002 سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کردار ادا کرنے پر امریکا کی جانب سے پاکستان کو تقریباً 33 ارب ڈالرز دیئے جاچکے ہیں۔

واضح رہے کہ حالیہ چند برسوں کے دوران امریکی امداد میں بتدریج کمی آئی ہے کیوں کہ امریکا کا مؤقف ہے کہ پاکستان اپنی سرزمین پر مخصوص دہشت گرد نیٹ ورکس کے خلاف کارروائی نہیں کر رہا ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری