بھارتی فوج کی کشمیر میں نمازیوں پر تشدد/ تصویری رپورٹ

خبر کا کوڈ: 1508622 خدمت: اسلامی بیداری
درگیری پلیس هند و نمازگزاران عید قربان - کشمیر

بھارتی فوج سے عید پر بھی مسلمانوں کی خوشی نہ دیکھی گئی۔ مقبوضہ کشمیر میں نماز عید کے اجتماعات پر شیلنگ کر کے متعدد افراد کو زخمی جبکہ ایک کشمیری کو شہید کر دیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق مقبوضہ وادی کشمیر میں کشمیریوں نے بندوقوں کے سائے میں نماز عید ادا کی۔

سرینگر میں آزادی کے متوالوں نے نمازعید کے بعد احتجاج کیا تو بزدل فورسز حواس کھو بیٹھی اور فائرنگ اور شیلنگ شروع کردی۔

مقبوضہ وادی کے مختلف علاقوں میں بھارتی فورسز اور کشمیری نوجوانوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔

مظاہرین نے آزادی اور پاکستان کے حق میں نعرے لگائے۔ بھارتی فوج سے جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی اور کلگام میں ایک کشمیری شہید ہوگیا۔

بزدل انتظامیہ نے کل ہی حریت رہنماؤں میر واعظ عمر فاروق، یاسین ملک سمیت متعدد رہنماؤں کو گھروں میں نظر بند کردیا تھا۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری