"سلگتے چنار" ۔۔۔ قبائلی علاقے پاراچنار کے واقعات پر مبنی سنسنی خیز داستاں


"سلگتے چنار" ۔۔۔ قبائلی علاقے پاراچنار کے واقعات پر مبنی سنسنی خیز داستاں

پاراچنار کرم ایجنسی کے حالات پر مبنی چالیس منٹ پر مشتمل فلم "سلگتے چنار" عیدالاضحیٰ کے دوسرے روز ریلیز کی جارہی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق پاراچنار کرم ایجنسی کے حالات پر مبنی چالیس منٹ پر مشتمل فلم سلگتے چنار عید کے دوسرے روز ریلیز کی جارہی ہے۔

فلم کے آرٹ ڈائریکٹر اور مرکزی کردار احمد شاہ کے مطابق یہ فلم قبائلی علاقوں کے مخصوص حالات پر بنائی گئی ہے جس میں پاراچنار کرم ایجنسی میں 2007 سے 2012 کے دوران پیش آنے والے واقعات سے متعلق ایک حقیقی داستاں دکھائی گئی ہے۔

احمد شاہ کا کہنا تھا کہ سلگتے چنار کی تمام شوٹنگ پاراچنار کے نواحی علاقے میں کی گئی ہے اور فلم میں کام کرنے والے تمام کریکٹرز کا تعلق بھی پاراچنار سے ہے۔

احمد شاہ کا کہنا تھا کہ پاراچنار سے تعلق رکھنے والے روح اللہ کاشفی فلم کے ڈائریکٹر ہیں جنہوں نے پاراچنار کے حالات سے متاثر ہوکر انہوں نے فلم سلگتے چنار بنانے کا فیصلہ کیا۔

سید اسد مرتضی فلم کے پروڈیوسر ہیں جبکہ مرکزی کردار میں مہدی حسین اور روح اللہ شامل ہیں۔

احمد شاہ کا کہنا تھا کہ اس فلم کی کہانی دو دوستوں کی زندگی پر مبنی ہے جو ایک دوسرے سے دلی لگاو کے باوجود علاقائی رسم و رواج کی وجہ سے شدید مشکلات کا شکار ہتے ہیں لیکن اس کے باوجود ایک دوست دوسرے دوست کی جان بچا کر خود جان کی قربانی پیش کرتا ہے۔

احمد شاہ کا کہنا ہے کہ اس فلم میں یہ دکھایا گیا ہے کہ بدامنی اور سازشوں کے باوجود کرم ایجنسی کے عوام نے تعلیم کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا اور علاقے میں امن برقرار رکھنے کیلئے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔

پاراچنار کے محمد صادق اور محمد علی طوری کا کہنا ہے کہ پاراچنار کے حوالے سے فلم بنانا ایک اچھی کوشش ہے اور مستقبل میں بھی اس قسم کی کوششیں جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری