سعودی حکام کا ایک وفد تہران کا دورہ کریگا


سعودی حکام کا ایک وفد تہران کا دورہ کریگا

ایک کویتی اخبارکا دعویٰ ہے کہ عنقریب ریاض سے اعلی حکام کا ایک وفد تہران جائے گا

تسنیم نیوز نے کویتی روزنامہ الجریدہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ سعودی اعلی حکام کا ایک وفد بہت جلد تہران کا دورہ کریگا۔

الجریدہ کا دعویٰ ہے کہ سعودی حکام تہران اور مشہد میں سعودی سفارت اور قونصل خانے کو پہنچنے والے نقصانات کا جائزہ لینے تہران جارہے ہیں۔

کویتی اخبار نے لکھا ہے کہ سعودی حکام سفارتخانے کا جائزہ لینے کے لیے پچھلے سال ہی تہران جانا چاہ رہے تھے تاہم دونوں ممالک کے درمیان اختلافات کی شدت کی وجہ سے دورہ منسوخ کیا گیا۔

الجریدہ کا کہنا ہے کہ اس سال حج کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان اختلافات میں خاطرخواہ کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

واضح رہے کہ  2جنوری 2016ء بروز ہفتہ ممتاز سعودی شیعہ عالم دین آیت اللہ نمر باقر النمر کی پھانسی کو عدالتی قتل قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف دنیا کے بہت سے ممالک کے ساتھ ساتھ  اسلامی جمہوری ایران کے بھی کئی شہروں میں شدید احتجاجی مظاہرے کئے گئے تھے۔

 تہران میں ہونے والے مظاہرے میں مشتعل مظاہرین نے سعودی عرب کے سفارتخانے کی عمارت کو آگ لگانے کی کوشش بھی کی تھی اور عمارت میں موجود فرنیچر کو توڑ دیا تھا، جس کی وجہ سے سعودی عرب نے ایران سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری