شمالی کوریا نے جدید ترین اعلیٰ درجے کا ہائیڈروجن بم تیار کرلیا، تصاویر

شمالی کوریا کی سرکاری نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ ان کا ملک جدید ترین اعلیٰ درجے کا ہائیڈروجن بم تیار کرنے میں کامیاب ہوا ہے۔

north korea

تسنیم خبررساں ادارے نے شمالی کوریا کی سرکاری نیوز ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ پیانگ یانگ نے اعلیٰ درجے کا ہائیڈروجن بم تیار کرلیا ہے۔

شمالی کوریا کے حکام نے ہائیڈروجن بم کی تصاویر شئر کرتے ہوئے قوم کو مبارک باد دی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ بم مکمل طور پر اندرون ملک میں ہی تیار کیا گیا ہے اس میں کسی بھی غیرملکی امداد شامل نہیں ہے۔

شمالی کوریا کے ہائیڈروجن بم کے کامیاب تجربے کے دعوے نے پوری دنیا میں بھونچال پیدا کر دیاہے۔

 

 

سب سے زیادہ دیکھی گئی دنیا خبریں
اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری