یمنی سرکاری فوج  نے سعودی عرب کے فوجی ہیڈکوارٹرتباہ کردیا


یمنی سرکاری فوج  نے سعودی عرب کے فوجی ہیڈکوارٹرتباہ کردیا

یمنی سرکاری فوج نے سعودی عرب کے جنوب میں سعودی اتحاد کے سوڈانی فوج کے ایک اجتماع پر قاہر 2 میزائل سے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد سوڈانی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے نے النشرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکارفورسز نے سعودی اتحادی افواج کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے سعودی عرب کا فوجی ہیڈکوارٹر بھی تباہ کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکاروں نے سعودی عرب کے علاقے جیزان میں سوڈانی فوج کے مرکز کو قاہر 2 میزائل سے نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں متعدد سوڈانی فوجی ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ یمن پر جاری سعودی اتحاد کے حملوں میں اب تک 10 ہزار سے زائد نہتے یمنی مسلمان شہید اور 48 ہزار سے زائد شدید زخمی ہوچکے ہیں۔

عالمی ذرائع کا کہنا ہے کہ نام نہاد خادم الحرمین نے یمن کے نہتے مسلمانوں پر زمین اور آسمان سے گولہ باری کرکے 58 ہزار مسلمانوں کو خاک وخون میں غلطاں کردیاہے۔

یمن پر سعودی جارحیت کی وجہ سے اس ملک کا بنیادی ڈھانچے مکمل طور پر تباہ ہوچکا ہے جس کی وجہ سے یمنیوں کو شدید قحط کا سامنا ہے جبکہ 2000 سے زائد شہری صرف وبا کی وجہ سے دار فانی سے کوچ کر گئے ہیں۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری