تلعفر اور العیاضہ میں 3000 داعشی مارے گئے


تلعفر اور العیاضہ میں 3000 داعشی مارے گئے

عراقی فوج کا کہنا ہے کہ تلعفر اور العیاضہ میں 3ہزار سے زائد داعشی دہشت گرد ہلاک کئے گئے۔

تسنیم نیوز نے السومریہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ تلعفر آپریشن کے کمانڈر عبدالامیر یارالله کا کہنا ہے کہ عراقی فوج اور عوامی رضاکارفورسز کی کارروائی میں 3ہزار سے زائد داعشی دہشت گرد ہلاک ہوگئےہیں۔

عراقی وفاقی پولیس کا کہنا ہے کہ تلعفر میں آپریشن کے آغاز کے پہلے 72 گھنٹوں میں ہی ایک ہزار سے زائد داعشی درندہ صفت دہشت گرد ہلاک کردیے گئے تھے۔

پولیس کے مطابق تلعفر آپریشن میں داعش کے 50 خطرناک خودکش بمبار ہلاک کردیے گئے اور اس کے علاوہ 77 بکتربند گاڑیاں بھی تباہ کی گئیں۔

کمانڈر کے کہنے کے مطابق تلعفر میں فوج اور عوامی رضاکاروں نے دہشت گردوں کے 900 سے زائد بموں کو ناکارہ بنایا اور 66 سرنگیں نابود کرنےکے علاوہ 46 صحرائی موٹرسائکلز  25 مارٹر گولے 15 بھاری ہتھیار فائر کرنے والی مشینوں کو بھی تباہ کردیا۔

انہوں نے کہا کہ داعش کے ساتھ جھڑپوں میں عراقی فوج اور عوامی رضار فورسز کے 115 جوان شہید اور 679 زخمی ہوگئے ہیں۔

 

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری