پاناما لیکس ختم لیکن جنگلا لیکس شہبازشریف کو ڈبوئے گی، پرویزالہٰی


پاناما لیکس ختم لیکن جنگلا لیکس شہبازشریف کو ڈبوئے گی، پرویزالہٰی

مسلم لیگ(ق) کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن شریف برادران کے گلے کا پھندا ثابت ہوگا جب کہ پاناما لیکس سے نوازشریف کی چھٹی ہوئی اور جنگلا لیکس شہباز شریف کو ڈبوئے گی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق گجرات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ شریف خاندان عدالتوں کو للکارکر اپنے انجام کو پہنچ رہا ہے اور اب سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قتل عام کا پھندا بھی ان کے گلے میں ڈلے گا، انہوں نے پنجاب کو دس سال سے لوٹ کر کنگلا کردیا ہے اور کرپشن کا گراف اوپر گیا، شہباز شریف کی کرپشن کی کتابیں جلد کھلنے والی ہیں۔

مسلم لیگ (ق) کے رہنما کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس سے نوازشریف کی چھٹی ہوئی اور جنگلا لیکس شہباز شریف کو ڈبوئے گی، جنہوں نے پنجاب کا حلیہ بگاڑا اب خود ان کا حلیہ بگڑنے والا ہے، (ن) لیگ آئین میں آرٹیکل 62,63 سے متعلق ترامیم میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکے گی، اپوزیشن ترامیم کی مخالفت کرتی ہے، ٹرمپ کی بڑھکوں پر حکومت کے بجائے آرمی چیف نے بیان دے کر قوم کی لاج رکھ لی، وزیر اعظم بدل گیا مگر نظام نہیں بدلا، نواز شریف ہی موجودہ وزیر اعظم کو چلا رہے ہیں۔

چوہدری پرویز الہٰی نے مزید کہا کہ تحریک انصاف نہ بھولے ان کا مقابلہ دھاندلی ماسٹروں سے ہے، حلقہ 120 کی پولنگ میں پی ٹی آئی نے اگر دھاندلی روک لی تو نتائج مختلف ہوں گے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری