پاک امریکہ کشیدگی؛ خواجہ آصف ایران کا دورہ کریں گے


پاک امریکہ کشیدگی؛ خواجہ آصف ایران کا دورہ کریں گے

ذرائع کے مطابق امریکہ کی جانب سے نئی افغان پالیسی وضع کرنے کے بعد خواجہ محمد آصف 8 ستمبر کو چین جبکہ ستمبر کے دوسرے ہفتے میں ماسکو، تہران اور انقرہ کا دورہ کریں گے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق نئی افغان پالیسی کے سبب امریکہ کیساتھ تعلقات میں کشیدگی کے پیش نظر پاکستانی وزیرخارجہ خواجہ آصف چار دوست ممالک کا دورہ کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی وزیر خارجہ  8 ستمبر کو چین جبکہ ستمبر کے دوسرے ہفتے میں ماسکو، تہران اور انقرہ کا دورہ کریں گے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ اراکین سینیٹ نے اپنی حالیہ نشستوں میں اس بات پر زور دیا ہے کہ پاکستانی وزیر خارجہ کو نئی امریکی پالیسی کا جائزہ لینے کے اہم خطی ممالک بشمول ایران، چین، روس اور ترکی کا دورہ کرنا ہوگا۔

وزیرخارجہ ان ممالک کا دورہ کر کے وہاں کے حکام کو امریکی پالیسی پر پاکستان کی ناراضگی سے آگاہ کریں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستانی پارلیمنٹ کے سنیئر رکن نے افغانستان کے بارے نئی امریکی پالیسی کے حوالے سے متفقہ قرارداد پیش کرنے کے اجلاس میں ملک کے وزیرخارجہ سے مطالبہ کیا کہ موجودہ صورتحال میں اسلامی جمہوریہ ایران کا دورہ کریں۔

امریکی صدر ٹرمپ کے پاکستان مخالف بیان کے بعد پاکستان کے مذہبی و سیاسی جماعتوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آرہا ہے جبکہ گزشتہ ہفتے کے دوران ملک کے مختلف شہروں میں "امریکہ مردہ باد" ریلیاں بھی نکالی گئیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری