حزب اللہ لبنان کا داعشی قافلے سے متعلق بیان


حزب اللہ لبنان کا داعشی قافلے سے متعلق بیان

حزب اللہ لبنان نے داعش کے قافلے کے بارے میں بیان جاری کیا ہے کہ امریکہ نے اس قافلے کو دیرالزور جانے سے روکنے کیلئے شام کے صحراوں میں یرغمال بناکے رکھا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق شامی حکومت کے علاقوں سے نکلنے والے داعشی قافلے کے بارے میں حزب اللہ لبنان نے بیان جاری کیا ہے جس کا متن من و عن پیش خدمت ہے؛

شامی حکومت کے علاقے سے نکلنے والے داعشی اور ان کے اہلخانے کی بسوں کا امریکہ کی طرف سے صحرا میں محاصرہ کیا گیا ہے، اور ان کے گھر والوں تک کسی قسم کی مدد نہیں پہنچائی جا رہی ہے، اور ایسے حالات میں بعض افراد کے مرنے کا شدید خدشہ ہے، جن میں کچھ خواتین حاملہ بھی ہیں، اس سلسلے میں کچھ مسائل کی طرف توجہ دلانا چاہتے ہیں:

1. شامی حکومت اور حزب اللہ نے اپنے وعدے پر عمل کیا ہے، اور بسوں کو کسی رکاوٹ بغیر جانے دیا ہے، 6 بسیں ابھی شامی حکومت کے علاقے میں ہیں اور ان کے حوالے سے بھی معاہدے پر عمل کیا جائے گا۔

2. امریکہ کا کل دہشتگردوں کو روکنا اس بہانے سے کہ وہ دہشتگردوں سے مقابلے کر رہے ہیں، ان کے تلعفر اور عراق میں داعشیوں کو فرار دینے میں مدد فراہم کرنے سے منافات رکھتا ہے۔

3. ان بسوں پر میزائل کے حملے سے عام افراد اور خواتین بھی قتل ہوں گے، ایسی صورت میں ہر قسم کی ذمہ داری امریکہ پر عائد ہو گی۔

ایسے حالات میں عالمی ادارے اس قتل عام کو روکنے کے لیے اقدامات انجام دیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری