پاکستان کا روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام پر شدید ردعمل کا اظہار

ترجمان دفتر خارجہ پاکستان نے کہا ہے کہ میانمار حکومت روہنگیا مسلمانوں کے حقوق کے لئے اقدامات کرے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرے۔

پاکستان کا روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام پر شدید ردعمل کا اظہار

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کی ہلاکتوں اور پرتشدد کارروائیوں کی خبروں پر پاکستان نے اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ میانمار حکومت مسلمانوں کے حقوق کے لئے اقدامات کرے اور بے گناہ افراد کے  قتل اور نقل مکانی کے معاملے کی تحقیقات کرائے اور ذمہ داروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان عالمی برادری اور بالخصوص او آئی کے ساتھ مل کر مسلم اقلیتوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرے گا۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری