اہلسنت زائرین کے پہلے قافلے کا "زائر شہر رضوی" میں قیام


اہلسنت زائرین کے پہلے قافلے کا "زائر شہر رضوی" میں قیام

آستان قدس رضوی کے شعبہ "امداد مستضفین" نے غریب و نادار زائرین کی سہولت کیلئے "زائر شہر رضوی" کے نام سے کئی عمارتوں پر مشتمل ایک ٹاؤن بنایا ہے جہاں مستضعفین بغیر معاوضے کے قیام کرسکتے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق آستان قدس رضوی کے شعبہ امداد مستضعفین کے معاون مصطفی خاکسارقهرودی نے ترکمنستان سے تعلق رکھنے والے اہلسنت زائرین کی امام رضا علیہ السلام کی بارگاہ میں حاضری دینے کے حوالے سے بتایا کہ ترکمن زائرین کا 150 افراد پر مشتمل قافلہ پہلی مرتبہ "زائر شہر رضوی" میں قیام پذیر ہوچکا ہے۔

واضح رہے کہ اس ٹاؤن میں بیک وقت 20 ہزار افراد کے قیام کی سہولت موجود ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ترکمن زائرین مشہد میں زیارات مقدسہ کا شرف حاصل کرنے کیلئے زائر شہر رضوی میں تین دن تک قیام کریں گے۔

خاکسار نے اس بیان کیساتھ کہ زائر شہر رضوی میں قیام کرنے والا یہ ساتواں قافلہ ہے، کہا: اہلسنت زائرین اپنے قیام کے دوران امام رضا علیہ السلام کے بابرکت دسترخوان کیلئے بھی مدعو کئے جائیں گے۔

آستان قدس رضوی کے شعبہ امداد مستضعفین کے معاون نے اہلسنت زائرین کے استقبال کے حوالے سے کہا کہ ایران کے مختلف صوبوں سے زائرین آستان قدس رضوی کے دفاتر کی ہماہنگی سے زیارت کیلئے مشہد آتے ہیں اور تین روز قیام کے دوران ان کیلئے رہائش، حمل و نقل اور کھانے پینے کا مفت بندوبست کیا جاتا ہے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس ٹاؤن میں قیام صرف ایرانیوں کیلئے مختص نہیں بلکہ دیگر ممالک سے آنے والے غریب اور نادار زائرین بھی یہاں قیام کرسکتے ہیں۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری