برما میں مسلمانوں کی بد ترین نسل کشی ہو رہی ہے، ڈاکٹر طاہر القادری


برما میں مسلمانوں کی بد ترین نسل کشی ہو رہی ہے، ڈاکٹر طاہر القادری

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ برما میں مسلمانوں کی بد ترین نسل کشی ہو رہی ہے ، پاکستان برما میں انسانی حقوق کی پامالی کو سفارتی سطح پر اٹھائے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سربراہ پاکستان عوامی تحریک نے سینٹرل کورکمیٹی کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برما میں مسلمانوں کی بد ترین نسل کشی ہو رہی ہے، اقوام متحدہ،اسلامی دنیا برمامیں مظالم پر خاموش کیوں ہیں؟

طاہر القادری کا کہنا تھا کہ روہنگیا مسلمان بچوں،عورتوں کو زندہ جلایا جا رہا ہے، نوبل انعام یافتہ آنگ سوچی کو اس ظلم پر آواز اٹھانی چاہیے۔

سربراہ پاکستان عوامی تحریک نے مطالبہ کیا کہ پاکستان برما میں انسانی حقوق کی پامالی کو سفارتی سطح پر اٹھائے اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں متاثرہ علاقہ کا دورہ کریں۔

مزید پڑھیں : برما: 7 دن میں 400 روہنگیا مسلمان قتل، 40 ہزار گھروں کو چھوڑ گئے

یاد رہے کہ حالیہ کشیدگی کے بعد صرف ایک ہفتے میں 400 روہنگیا مسلمانوں کو قتل کردیا گیا جبکہ جان بچانے کے لیے بنگلہ دیش آنے والے مظلوم مہاجرین کی تعداد 40 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

روہنگیا مسلمانوں کا کہنا تھا کہ مزاحمت کاروں کے بہانے انہیں زبردستی بے دخل کیا جا رہا ہے دوسری جانب برما حکومت کے مطابق وہ علاقے سے مزاحمت کاروں کو باہر نکال رہی ہے تاکہ عام شہریوں کا تحفظ کیا جا سک

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری