فضائی دفاعی سسٹم "ملک کی وقار اور وجود کے دفاع" کا فرنٹ لائن ہے


فضائی دفاعی سسٹم "ملک کی وقار اور وجود کے دفاع" کا فرنٹ لائن ہے

امام خامنہ ای کا ایئرڈیفنس ہیڈکوارٹر کے کمانڈروں اور مسئولین سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ "فضائی دفاعی سسٹم ملک کی وقار اور وجود کے دفاع کیلئے فرنٹ لائن پر ہے"۔

خبر رساں ادارے تسنیم نے رہبر معظم کے دفتر اطلاعات و نشریات کے حوالے سے بتایا ہے کہ خاتم الانبیاء ایئر ڈیفنس سسٹم کے اعلیٰ کمانڈروں اور مسئولین نے رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای سے دیدار کا شرف حاصل کیا۔

انہوں نے فضائی دفاعی سسٹم کو ملک کی وقار اور وجود کے دفاع کیلئے فرنٹ لائن قرار دیا اور مسلح افواج سمیت مختلف شعبوں کی ترقی میں انسانی وسائل کے کردار کا حوالہ دیتے ہوئے تاکید کی: "انتھک کوششوں اور بغیر کسی وقفے کے افرادی قوت کو بروئے کار لائیں اور ان کو ملکی ضروریات اور کمی کو پورا کرنے کیلئے استعمال کریں"۔

امام خامنہ نے ایران کی غیور اور مومن جوانوں کی جانب سے فرنٹ لائن پر خدمات کو بہترین موقع قرار دیا اور کہا: "سائنس اور ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں عظیم کامیابیاں اور ترقی ملک کی افرادی قوت کی توانائی اور جوانوں کا شوق اور ولولے کی عکاسی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے باصلاحیت نوجوان چاہئے وہ اندرون ملک ہوں یا دنیا کے مختلف سائنسی اور ٹیکنالوجی مراکز میں، ہمارے لئے باعث فخر اور سربلندی ہے.

انہوں نے فرمایا کہ ملکی مشکلات کے حل کے لئے واحد راستہ ایسی صلاحیتوں کا صحیح سمت میں استعمال کرنا بتایا اور کہا: "اپنی کوششوں اور کام کو پہلے سے زیادہ جوش اور جذبے کیساتھ جاری رکھیں اور ملک کو خودکفیل بنانے کیلئے نئے نئے منصوبوں کو سامنے لاکر آگے بڑھیں"۔

امام خامنہ ای کے خطاب سے قبل خاتم الانبیاء ایئرڈیفنس ہیڈکوارٹر کے کمانڈر اسماعیلی نے اس سسٹم کی جانب سے کئے گئے اقدامات پر مشتمل ایک اہم رپورٹ پیش کی۔

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری