شمالی کوریا کو ٹرمپ کی دھمکیوں پر امریکی عوام کا دلچسپ رد عمل + ویڈیو


شمالی کوریا کو ٹرمپ کی دھمکیوں پر امریکی عوام کا دلچسپ رد عمل + ویڈیو

ایٹمی دھماکوں بعد صدر ٹرمپ کی شمالی کوریا کو دی جانے والی دھمکیوں پر امریکی عوام نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے امریکی صدر کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا نے ایک اور ہائیڈروجن بم کا تجربہ کیا ہے جو ایٹم بم سے کئی گنا زیادہ طاقتور ہے جسے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتہائی خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی کوریا کی دھمکیاں اور عمل امریکا کے لئے خطرہ بنتے جا رہے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے شمالی کوریا کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ شمالی کوریا کو نہایت سخت جواب دے گا۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے آئے دن میزائل تجربات کی اطلاعات آتی رہتی ہیں جن سے خطے میں تناؤ کی کیفیت طاری رہتی ہے۔

صدر ٹرمپ کی شمالی کوریا کو دی جانے والی دھمکی پر امریکی شہریوں کا رد عمل جانئے اس ویڈیو میں؛

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری