رای الیوم: سعودی عرب نے ایران کے خلاف خبروں کی اشاعت پر پابندی لگادی


رای الیوم: سعودی عرب نے ایران کے خلاف خبروں کی اشاعت پر پابندی لگادی

ایک عربی روزنامے کا دعویٰ ہے کہ سعودی حکام نے ملکی ذرائع ابلاغ کو ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی ہرزہ سرائی سے منع کردیا ہے۔

تسنیم نیوز ایجنسی نے روزنامہ رای الیوم کے حوالے سے بتایا ہے کہ سعودی اعلیٰ حکام نے ذرائع ابلاغ کو حکم جاری کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور شیعوں کے خلاف خبروں کی اشاعت سے گریز کریں۔

رای الیوم کا کہنا ہے کہ سعودی حکام کی طرف سے جاری حکم نامے میں سعودی عرب کے تمام ذرائع ابلاغ شامل ہوں گے۔

روزناموں، ٹی وی چینلز اور سوشل میڈیا پر ایران اور شیعوں کے خلاف خبروں کی اشاعت پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی حکام نے اس سال حج کے مراسم میں ایران کی جانب سے تعاون اور دونوں ممالک کے قریب ہوتے ہوئے تعلقات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ شام، عراق اور یمن کے تنازعات نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو سخت کشیدہ کر رکھا ہے اور خصوصاً گزشتہ سال سے اس کشیدگی میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔

سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور ایران کے ایک دوسرے کے قریب آنے سے پاکستان سمیت دنیا کے مسلم ممالک میں فرقہ وارانہ کشیدگی میں خاطرخواہ کمی آئے گی۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری