کابل؛ امریکی اتحادی افواج کا فضائی حملہ، 20 عام شہری جاں بحق


کابل؛ امریکی اتحادی افواج کا فضائی حملہ، 20 عام شہری جاں بحق

افغان ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ اتحادی افواج نے کابل میں شادی کی ایک تقریب پر شیلنگ کرکے 20 افراد کو خاک وخون میں غلطاں کردیاہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں غیرملکی لڑاکا طیاروں نے ایک شادی کی تقریب پر شیلنگ کرکے متعدد افغان شہریوں کو ہلاک کردیاہے۔

فضائی حملہ کابل کے مضافات میں قرباغ نامی علاقے پر کیا گیا ہے۔

افغان سیکیورٹی فورسز نے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 5 بتائی ہے جبکہ آزاد ذرائع کا کہنا ہے کہ غیرملکی افواج کے اس فضائی حملے میں 5 نہیں بلکہ20 افراد جاں بحق ہوئےہیں۔

قرباغ کے گورنر کا کہنا ہے کہ شادی کی تقریب کے شرکاء نےہوائی فائرنگ کی جس کی وجہ سے غیر ملکیوں نے تقریب کو نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ افغانستان میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران امریکی حملوں میں 100 سے زائد عام شہری جاں بحق ہوگئے ہیں۔

پچھلے ہفتے کو شیندند نامی علاقے میں امریکی ڈرون طیارے نے حملہ کرے 35 عام شہریوں کو موت کی نیند سلا دیا تھا۔

خیال رہے کہ افغان حکومت غیر ملکی حملوں پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے جبکہ تاحال افغان حکام کی طرف سے ایک مذمتی بیان تک سامنے نہیں آیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری