امام خامنہ ای کا اہلسنت امام جمعہ کے خط کا جواب + سند


امام خامنہ ای کا اہلسنت امام جمعہ کے خط کا جواب + سند

امام خامنہ ای نے زاہدان کے اہلسنت امام جمعہ والجماعت مولوی عبدالحمید کے خط کا جواب دیتے ہوئے فرمایا ہے کہ دینی معارف اور آئین کو مدنظر رکھتے ہوئے حکام پر فرض ہے کہ تمام ایرانیوں کو بغیر کسی قوم، رنگ و نسل اور فرقے کے برابر کے حقوق فراہم کریں۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایران کے صوبے سستان و بلوچستان کے مرکزی شہری زاہدان کی اہلسنت مسجد کے امام جمعہ والجماعت مولوی عبدالحمید کی جانب سے امام خامنہ ای کے نام خط کا باقاعدہ طور پر جواب دیا گیا ہے۔

خط کے جواب میں، سپریم لیڈر آفس کے سربراہ  حجۃ الاسلام والمسلمین محمدی گلپایگانی نے لکھا ہے کہ، خط رہبر معظم کی خدمت میں پیش کیا گیا اور امام خامنہ ای نے جناب عالی کی جانب سے کی جانے والی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے فرمایا کہ مولوی عبدالحمید نے ہمیشہ سے اسلامی جمہوری ایران کا دفاع کیا ہے، لہذا حکام پر فرض ہے کہ ایران کے آئین اور دینی معارف کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام ایرانیوں کو بغیر کسی قوم، رنگ و نسل اور فرقے کے برابر کے حقوق مہیا کریں۔

حکام کو چاہئے کہ اتفاق و اتحاد اور ایک ہی صف میں کھڑے ہوکر ملک کی سلامتی اور عزت و وقار کے لئے کام کریں اور دشمن کو اجازت نہ دیں کہ ایرانیوں کے اندر اختلاف پیدا کرکے قوم کو آپس میں لڑا سکے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری