وزارت داخلہ پنجاب کا احسن اقدام؛ مختلف شہروں میں فرقہ وارانہ وال چاکنگ ہٹانے کی مہم کا آغاز


وزارت داخلہ پنجاب کا احسن اقدام؛ مختلف شہروں میں فرقہ وارانہ وال چاکنگ ہٹانے کی مہم کا آغاز

وزارت داخلہ پنجاب نے محرم الحرام کی آمد کے پیش نظر ضلع سرگودھا، خوشاب، میانوالی اور بھکر کی انتظامیہ کو شہر اور قصبوں میں فرقہ وارانہ وال چاکنگ کے خاتمہ کیلئے بلا تاخیر مؤثر مہم چلانے کے احکامات جاری کیے ہیں

وزارت داخلہ پنجاب نے محرم الحرام کی آمد کے پیش نظر ضلع سرگودھا، خوشاب، میانوالی اور بھکر کی انتظامیہ کو شہر اور قصبوں میں فرقہ وارانہ وال چاکنگ کے خاتمہ کیلئے بلا تاخیر مؤثر مہم چلانے کے احکامات جاری کیے ہیں، جبکہ گاڑیوں سے بھی انتشار پھیلانے والی تحریروں کو مٹانے سمیت شہر میں مختلف مقامات پر آویزاں بینرز اتارنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

تمام یونین کونسلوں کے سیکرٹریز کو حکم دیا گیا ہے کہ یو سی سطح پر وال چاکنگ ختم کروا کے رپورٹ کریں، غفلت اور لاپرواہی کے مرتکب یونین کونسلوں کے سیکرٹریز کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری