آل سعود کے حامی بھی روہنگیا مسلمانوں کی حمایت میں متحرک/ سعودی اسلامی اتحاد ناپدید !!!


آل سعود کے حامی بھی روہنگیا مسلمانوں کی حمایت میں متحرک/ سعودی اسلامی اتحاد ناپدید !!!

پاکستان میں آل سعود کے حامی گروہ بھی روہنگیا مسلمانوں کی حمایت میں میدان میں آگئے لیکن تاحال نام نہاد سعودی اسلامی اتحاد اور جنرل ر راحیل شریف کی جانب سے اس سلسلے میں کوئی بیان تک سامنے نہیں آیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق برما میں روہنگیامسلمانوں کے قتل عام کیخلاف آج نماز جمعہ کے بعد جامع مسجد رحمانى آبپارہ چوک تا برما ایمبیسى احتجاجی ریلی نکالی جائےگی جس کی قیادت حق نواز جھنگوی کے فرزند ممبر صوبائی اسمبلی مسرور نواز جھنگوی کریں گے جبکہ اس ریلی میں سپاہ صحابہ کشمیر کے امیر مولانا تصدیق حسین شاہ بھی شرکت کریں گے۔

سپاہ صحابہ نے سوشل میڈیا پر پیغام دیا ہے کہ ذمہ داران و کارکنان  اور عوام برما کے مظلوم مسلمانوں سےہمدردری کاثبوت دیتے ہوئے بھرپور انداز میں اپنی شرکت یقینی بنائیں۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ آل سعود اور ان کے بنائے گئے نام نہاد اسلامی اتحاد کی جانب سے تاحال برما کے مظلوم مسلمانوں کے حوالے سے کسی قسم کا کوئی خاص بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

واضح رہے کہ آل سعود کے نام نہاد اسلامی اتحاد کی تشکیل کے وقت بعض ماہرین کا خیال تھا کہ یہ اتحاد صرف اور صرف ایران کیخلاف اور سعودی بادشاہت کی نجات کیلئے بنایا گیا ہے کیونکہ اس اتحاد کی جانب سے تشکیل کے ایک سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود فلسطین، کشمیر اور دیگر اسلامی ممالک میں مسلمانوں کی خونریزی کے حوالے سے کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا ہے۔

 

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری