جماعت اسلامی کا کالعدم سپاہ صحابہ کے ہمراہ روہنگیا مسلمانوں کی حمایت میں احتجاجی مظاہرہ + تصاویر


جماعت اسلامی کا کالعدم سپاہ صحابہ کے ہمراہ روہنگیا مسلمانوں کی حمایت میں احتجاجی مظاہرہ + تصاویر

روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کے خلاف اسلام آباد میں جماعت اسلامی پاکستان نے کالعدم سپاہ صحابہ کے ہمراہ وسیع پیمانے پر احتجاجی جلوس کا انعقاد کیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق جماعت اسلامی پاکستان  نے کالعدم سپاہ صحابہ کے ہمراہ میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کیخلاف اسلام آباد میں احتجاج کیا۔

مظاہرین نے اس موقع پر ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس نے انہیں  ریڈ زون کی طرف جانے سے روک دیا۔

سرینا چوک پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ میانمار کے سفیر کو ملک بدر کیا جائے، معاملے پر فوری طور پر اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی کا اجلاس بلایا جائے۔

میانمار میں مسلمانوں کی نسل کشی اور فوج کی جانب سے ظلم و تشدد کیخلاف ملک بھر میں احتجاج جاری ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی مختلف تنظیموں کی جانب سے مظاہرے جاری ہیں، ہزاروں افراد نے ریڈ زون جانے کی کوشش کی تاہم پولیس نے مظاہرین کو سرینا چوک تک محدود کردیا۔

مظاہرین نے میانمار اور عالمی برادری کیخلاف بینرز اٹھا رکھے تھے جبکہ نعرے بازی بھی کی جارہی تھی۔

مظاہرین میانمار ایمبیسی کا گھیراو کرنا چاہتے تھے تاہم پولیس، ایف سی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے انہیں ایسا کرنے سے روک دیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے بتایا کہ احتجاج کے باعث میانمار کا سفیر ملک چھوڑ کر بھاگ گیا ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری