صدر روحانی قازقستان روانہ ہوگئے


صدر روحانی قازقستان روانہ ہوگئے

اسلامی جمہوری ایران کے صدرحسن روحانی اسلامی تعاون تنظیم کی سائنس اور ٹیکنالوجی سربراہی کانفرنس میں شرکت کے لئے قازقستان کے دارالحکومت آستانہ روانہ ہوگئے ہیں.

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، مہرآباد ائیرپورٹ پر امام خامنہ ای کے مشیر علی اکبر ولایتی سنئیر نائب صدر اسحاق جہانگیری اور کابینہ کے بعض وزرا نے صدر روحانی کو رخصت کیا۔

اسلامی جمہوری ایران کے صدر اسلامی تعاون تنظیم کی سائنس اور ٹیکنالوجی  کے سربراہی اجلاس سے اہم خطاب کریں گے۔

نائب ایرانی صدر اور صدارتی اسٹریٹجک ریسرچ سینٹر کے سربراہ 'حسام الدین آشنا' نے اس حوالے سے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ صدر روحانی کے دورہ قازقستان کا مقصد نہ صرف او آئی سی سربراہی کانفرنس میں شرکت ہے بلکہ امت مسلمہ کے اتحاد اور روہنگیا مسلمانوں کو مدد فراہم کرنا بھی اس دورے کے مقاصد ہیں.

صدارتی اطلاعات و نشریات آفس کے سربراہ 'پرویز اسماعیلی' کے مطابق، دو روزہ او آئی سی سربراہی کانفرنس اتوار کو قازقستان کے دارالحکومت میں شروع ہوگی.

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری