الحویجہ میں2000 داعشی دہشت گردوں کا محاصرہ کرلیا گیا


الحویجہ میں2000 داعشی دہشت گردوں کا محاصرہ کرلیا گیا

عراقی فوج کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ فوج اور عوامی رضاکارفورسز نے الحویجہ میں 2000 سے زائد داعشی دہشت گردوں کا محاصرہ کرلیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، عراقی فوج کے ترجمان یحیی رسول کا کہنا ہے کہ الحویجہ میں داعش کے 2000 سے زائد دہشت گردوں کا محاصرہ کرلیا گیا ہے۔

انہوں نے اسپونٹک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: الحویجہ میں داعش کے خلاف زمینی کارروائی فضائی حملے مکمل ہونے کے بعد کی جائے گی۔

یحیی رسول کا کہنا ہے کہ الحویجہ میں انٹیلی جنس معلومات کا کام جاری ہے اور الحویجہ میں مختلف فضائی کارروائیاں کی گئیں جس کے نتیجے میں داعش کے متعدد کمانڈروں سمیت کئی بکتربند گاڑیاں تباہ کی گئیں۔

انہوں نے کہا ابھی تک الحویجہ آپریشن کے بارے میں وقت معین نہیں کیا گیا ہے، مناسب وقت پر دہشت گردوں کے خلاف جامع کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ جنوب مغربی کرکوک کا الحویجہ نامی علاقہ داعش کے قبضے میں ہے۔

عراقی فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اب کرکوک کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔

حشد الشعبی کے ترجمان احمد الاسدی کا کہنا ہے کہ تلعفر کی آزادی کے بعد دہشت گردوں کے حوصلے پست ہوگئے ہیں اور عراقی فوج اب نہایت آسانی کے ساتھ تمام علاقوں سے دہشت گردوں کا خاتمہ کرے گی۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری