کراچی ہاکس بے پر ایک ہی خاندان کے 12 افراد جاں بحق


کراچی ہاکس بے پر ایک ہی خاندان کے 12 افراد جاں بحق

کراچی کے ہاکس بے پر تفریح موت بن گئی، پکنک منانے کے لئے آنے والے ایک ہی خاندان کے 12 افراد بے رحم لہروں کی نذر ہوگئے، تمام افراد کے لاشیں نکال لی گئیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ہاکس بے کی قاتل لہروں نے پکنگ منانے کے لیے آنے والے 12 افراد کو موت کا راستہ دیکھا دیا، واقعے کی ریسکیو حکام کو اطلاع ملی تو وہ جائے وقوع کی جانب روانہ ہوئے، ایدھی اور دیگر فلاحی تنظیموں کے رضا کاروں نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا اور بارہ افراد کی لاشیں سمندر سے نکال لی گئی، لاشوں کو پہلے مواچھ گوٹھ کے مرشد ہسپتال اور پھر بعد میں سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ڈوبنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔

ادھر وزیراعلیٰ سندھ نے لوگوں کے ڈوبنے کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری داخلہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ مراد علی شاہ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سیکرٹری داخلہ سے سوال کیا کہ سمندر میں نہانے پر دفعہ 144 نافذ ہے؟ کیا کوئی سمندر میں نہانے والوں کی سیکیورٹی کے اقدامات نہیں کیے گئے تھے۔

دوسری جانب چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لئے بہتر انتظامات کی ضرورت ہے

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری