پی سی بی نے پاک سری لنکا کے مابین کھیلی جانے والی ہوم سیریز کے شیڈول اعلان کردیا


پی سی بی نے پاک سری لنکا کے مابین کھیلی جانے والی ہوم سیریز کے شیڈول اعلان کردیا

پی سی بی نے پاکستان اور سری لنکا کے مابین کھیلی جانے والی ہوم سیریز کے شیڈول کا باقاعدہ اعلان کردیا، سیریز میں 2 ٹیسٹ 5 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی کھیلے جائیں گے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق متحدہ عرب امارات میں سری لنکا اور پاکستان کے درمیان کھیلی جانے والی ہوم سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے، سیریز میں دو ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی کھیلے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سیریز کا آخری ٹی ٹوئنٹی 29 اکتوبر کو لاہور میں ہوگا، پاکستان اور سری لنکا متحد عرب امارت میں مدمقابل ہوں گے، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 28 ستمبر سے 2 اکتوبر تک ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔

دوسرا ٹیسٹ 6 سے 10 اکتوبر تک دبئی میں شیڈول ہے جو ڈے نائٹ ہوگا، تیرہ اکتوبر کو پہلا ون ڈے دبئی میں، دوسرا اور تیسرا ون ڈے سولہ اور اٹھارہ اکتوبرکو ابوظہبی میں چوتھا اور پانچواں ون ڈے بیس اور تئیس اکتوبر کو شارجہ میں شیڈول ہے۔

شیڈول کے مطابق تین ٹی ٹوئنٹی کے ابتدائی دو میچز چھبیس اور ستائیس اکتوبر کو ابوظہبی میں جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ انتیس اکتوبر کو لاہور میں رکھا گیا ہے جو سیکیورٹی صورتحال سے مشروط ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری