کراچی میں عید غدیر کی محفل اور مشاعرہ + تصاویر


کراچی میں عید غدیر کی محفل اور مشاعرہ + تصاویر

وحدت یوتھ کراچی ڈویژن اور عید غدیر کمیٹی کے زیرِ اہتمام نیو رضویہ سوسائٹی میں جشنِ عید غدیر کا انعقاد کیا گیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق وحدت یوتھ کراچی ڈویژن اور عید غدیر کمیٹی کے زیرِ اہتمام نیو رضویہ سوسائٹی میں عید غدیر کی مناسبت سے محفل اور مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان حیدر کرار نے شرکت کی۔

جشنِ عید غدیر کے مہمان خصوصی مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی تھے، جبکہ دیگر مہمانوں میں معروف ذاکر درِ بتول علامہ فرقان حیدر عابدی، تنظیم عزاء کےصدر سلمان مجتبٰی بھی موجود تھے۔

اس موقع ہر عالمی شہرت یافتہ منقبت خواں شجاع رضوی، علی صفدر رضوی، جناب حب علی (سکھر) نے بارگاہ مولا علی ابنِ ابوطالب (ع) میں نذرانہ عقیدت پیش کیا، جبکہ علامہ سید احمد اقبال رضوی نے جشن غدیر سے خصوصی خطاب کیا۔

اس موقع پر مومنین و مومنات کی کثیر تعداد موجود تھی، جشن کے اختتام پر شاندار آتش بازی کا بھی مظاہرہ بھی کیا گیا۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری