قازقستان میں اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کا آغاز ہوگیا


قازقستان میں اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کا آغاز ہوگیا

قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کے سائنس اور ٹیکنالوجی کے حوالے سے پہلے سربراہی اجلاس کا آغاز ہوگیا ہے جس میں ایران اور پاکستان کے صدور سمیت تنظیم کے رکن ممالک کے اعلی حکام موجود ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کے سائنس اور ٹیکنالوجی کے حوالے سے پہلے سربراہی اجلاس کا صدر روحانی سمیت تنظیم کے رکن ممالک کے اعلیٰ حکام کی موجودگی میں ہوگیا ہے۔

اجلاس کے آغاز میں قازقستان کے صدر نظر بایوف نے خطاب کیا۔

واضح رہے کہ اس اجلاس میں مختلف ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے 80 وفود اور اسلامی جمہوریہ ایران سمیت مراکش، ترکی اور پاکستان کے صدور اور اسلامی تعاون تنظیم اور یونیسکو کے سیکرٹری جنرل خطاب کریں گے۔

سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں کے درمیان نئے تعلقات، اس حوالے سے اسلامی ممالک کی پوزیشن اور باہمی تعاون کی ترقی کے لئے سب سے بہترین طریقوں کا جائزہ لینا اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہیں۔

کہا جا رہا ہے کہ اس اجلاس میں میانمار کی حکومت کی جانب سے روہنگیا کے مظلوم مسلمانوں کے خلاف وحشیانہ اقدامات اور ان کے قتل عام کی روک تھام پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری