ملت جعفریہ پاکستان 18 تا 24 ذوالحج "ہفتہ ولایت" منا رہی ہے

خبر کا کوڈ: 1514878 خدمت: پاکستان
غدیر

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنماوں نے اٹھارہ تا چوبیس ذوالحج "ہفتہ ولایت" منا رہی ہے

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ملت جعفریہ پاکستان 18 اٹھارہ تا 24 چوبیس ذوالحج ہفتہ ولایت مناے گئی۔

ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مختار امامی صوبائی پولٹیکل سیکرٹری علی حسین نقوی، سیکرٹری جنرل کراچی ڈویژن میثم عابدی اور دیگر رہنماؤں نے مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام عید غدیر کی مناسبت سے منعقدہ محفل چراغاں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماؤں کاکہنا تھا کہ عالم اسلام کو عید غدیر کے با مسرت موقع پر مبارک باد دیتے ہیں اور 18اٹھارہ ذوالحج تا24چوبیس ذوالحج ہفتہ ولایت منانے کا اعلان کرتے ہیں۔

رہنماؤں کا کہنا تھا کہ حجۃ الوداع کے روز پیغمبر اکرم ؐ کے توسل سے خدا نے دین کو مکمل کر دیا اور حضرت محمد ؐ نے تاریخی خطبہ ارشاد فرمایا جس میں ولایت حضرت امیر المومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے سپرد کی گئی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنماؤں کاکہنا تھا کہ اٹھارہ ذوالحج کی مناسبت سے عید غدیر کے عنوان سے ملک بھر کی طرح کراچی شہر میں بھی چراغاں، سیمینارز، لیکچرز اور دیگر تربیتی پروگرام سمیت محافل میلاد کا انعقاد کیاجارہا ہے اور جس میں اٹھارہ ذوالحج کی اہمیت کے عنوان پر علماء اور اسکالرز خطابات کریں گے اور اس عظیم عید کی اہمیت کو اجاگر کریں گے۔

رہنماؤں نے مزید کہا کہ مسلم امہ کے اتحاد اور یگانگت کے لئے عید غدیر کا موقع انتہائی اہمیت کا حامل ہے تاہم تمام مسلمانوں کو چاہئیے کہ اس موقع پر غدیر اور ولایت کا حق ادا کرتے ہوئے اپنا کردار ادا کریں جبکہ مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ مبشر حسن، علامہ علی انور، علامہ نشان حیدر، میرتقی ظفر بھی موجود تھے۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری