وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کی کشمیر آمد پر تصادم آرائیاں، پورے کشمیر میں ہڑتال،کرفیو جیسی پابندیاں


وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کی کشمیر آمد پر تصادم آرائیاں، پورے کشمیر میں ہڑتال،کرفیو جیسی پابندیاں

وادی کشمیر میں صرف دو ہفتے کے سکوت کے بعد جنگجو ئیت میں سرگرمی پائی گئی وزیر دخلہ راجناتھ سنگھ کی کشمیر آمد کے ساتھ ہی جہاں پورے کشمیر میں کرفیو جیسی پابندیاں عائد کی گئی وہیں الگ الگ مقامات پر پولیس پارٹی پر حملہ اور فورسز و جنگجوں کے بیچ تصادم آرائی کے واقعات رونما ہوئے ہیں

خبر رساں ادارے تسنیم کے  مطابق سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یٰسین ملک پر مشتمل مزاحمتی قیادت کے کہنے پر آج وادی بھر میں ہمہ گیر ہڑتال ہوئی ہے۔ یہ ہڑتال مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کے دورہ ریاست کے خلاف کی جارہی ہے۔ ہڑتال کے نتیجے میں معمول کی زندگی ٹھپ ہوگئی ہے۔ سرینگر شہر اور دیگر قصبہ جات میں بیشتر دکانیں اور کاروباری ادارے بند اور ٹرانسپورٹ معطل ہے۔

قابل ذکر ہے کہ مرکزی وزیر داخلہ ریاست کے چار روزہ دورے پر کل سرینگر پہنچے ہیں وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے یہاں کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے علاوہ دیگر سول سوسائیٹی ممبران سے ملاقات کی وزیر داخلہ کے سرینگر پہنچتے ہی جنوبی کشمیر کے اننت ضلع میں ایک پولیس پرٹی پر حملہ ہوا جس میں ایک پولیس اہلکار کی موت واقع ہوئی اسی دوران جنوبی کشمیر کے ہی شوپیان ضلع میں فورسز اور جنگجوں کے بیچ ایک مختصر تصادم میں ایک جنگجو کی ہلاکت کی خبر بھی موصول ہوئی ہے۔

وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کے دورہ کشمیر کے خلاف علیحدگی پسندوں کی کال پر ممکنہ احتجاج اور مظاہروں کو روکنے کے لئے حکام نے شہر کے متعدد علاقوں میں عوام کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور اسی طرح کی صورت حال وادی کے دیگر اضلا ع اور حساس مقامات میں بھی دیکھنے کو ملی۔

واضح رہے کہ وزیر داخلہ آج اننت ناگ میں پولیس اور سی آر پی ایف جوانوں کی ایک تقریب سے خطاب کرنے والے ہیں۔

حکام نے شہر سرینگر کے کئی پولیس سٹیشنوں کے تحت آنے والے علاقوں میں لوگوں کی آمد و رفت پر پابندی عائد کردی۔ جگہ جگہ سڑکوں پو خار دار تاریں بچھا دی گئیں اور کسی کو بھی ان علاقوں میں چلنے پھرنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔

ممکنہ احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر حساس علاقوں میں امن و قانون کو برقرار رکھنے کےلئے بھاری تعداد میں فورسز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی۔ بارہمولہ اور شوپیان اضلاع کے بیشتر علاقوں میں موبائیل فون اور انٹر نیٹ سہولیات کو بند کردیا گیا ہے۔ اس دوران بارہ مولہ سے بانہال چلنے والی ٹرین سروس کو بھی آج معطل رکھا گیا ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری