قطری کمپنی نے کراچی تا دوحہ بحری سروس شروع کرنے کا اعلان کردیا


قطری کمپنی نے کراچی تا دوحہ بحری سروس شروع کرنے کا اعلان کردیا

قطری کمپنی نے رواں ہفتے سے کراچی تا دوحہ بحری سروس شروع کرنیکا اعلان کردیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق 4 عرب ممالک کی جانب  سے قطر پر سمندری، زمینی اور فضائی پابندیاں عائد کرنے کے باعث قطری حکومت نے دیگر ایشیائی ممالک سے تجارتی تعلقات بہتر بنانے شروع کردیے جن میں پاکستان سرفہرست ہے۔

جیو نیوز کے مطابق سرکاری قطری کمپنی میلاہا نے رواں ہفتے سے کراچی تا دوحا تیز رفتار براہ راست بحری سروس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پہلا بحری جہاز قطر کے حماد پورٹ سے چار روز کا سفر طے کرنے کے بعد 11 ستمبر پیر کے روز کراچی پہنچے گا۔

میلاہا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم تاجروں، برآمد کنندگان اور درآمد کنندگان کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کے لیے قطر اور ایشیا کی اہم مارکیٹوں کے درمیان کاروبار کو فروغ دینے کی کوشش کررہے ہیں۔

اس سے پہلے کراچی سے شپمنٹس دبئی جاتی تھیں تاہم اب براہ راست دوحا جائیں گی۔ قطر پاکستان سے کھانے پینے کی اشیا خریدے گا جبکہ پیٹروکیمیکلز مصنوعات فروخت کرے گا۔ پاکستانی تاجروں نے اسے زبردست اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ قطر سے کاروبار میں اضافہ ہوگا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری