نائب ایرانی خاتون صدر کا اقوام متحدہ سے روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی روکنے کا مطالبہ


نائب ایرانی خاتون صدر کا اقوام متحدہ سے روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی روکنے کا مطالبہ

ایران کی نائب خاتون صدر نے ایک خط کے ذریعے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی اور ظلم و بربریت کو روکنے کیلئے فوری اقدامات کرے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایران کی نائب خاتون صدر معصومہ ابتکار نے ایک خط کے ذریعے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی اور ظلم و بربریت کو روکنے کیلئے فوری اقدامات کرے۔

انہوں نے اپنے خط میں میانمار کے مسلمانوں کے قتل عام پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اقوام متحدہ کو اس المناک صورت حال کے سد باب کے لئے بھرپور کردار ادا کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا ہے کہ میانمار مسلمانوں کے خلاف پر تشدد کاروائیاں اقوام عالم کے لئے باعث تشویش اور علاقائی امن اور سلامتی کے لئے نقصان دہ ہیں.

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری