دیروالزورکا ہوائی اڈہ آزاد کرالیا گیا


دیروالزورکا ہوائی اڈہ آزاد کرالیا گیا

شامی فوج اور وعوامی رضاکارفورسز نے ایک منفرد کارروائی کر کے دیرالزور کا اہم فوجی ہوائی اڈہ آزاد کرالیاہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، شامی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف جامع کارروائی کرتے ہوئے دیرالزور کے آرمی ائیربیس کو داعش کے محاصرے سے آزاد کرالیا ہے۔

واضح رہے کہ فوجی ہوائی اڈہ ایک سال سے داعش کے محاصرے میں تھا۔

ہوائی اڈے کے محاصرے کو ختم کرنے سے پہلے شامی فورسز نے "تل عوش" نامی شہر بھی داعشی دہشت گردوں سے واپس لے لیا ہے۔

یہ فوجی ائیرپورٹ ایک سال پہلے امریکی ہوائی حملوں کے نتیجے میں داعش کے محاصرے میں آچکا تھا۔

شامی فوج اور عوامی رضاکار فورسز کی کاروائی کے نتیجے میں شہر میں داعش کے گرد گھیرا تنگ ہو گیا ہے اور داعشی دہشتگرد مکمل محاصرے میں آچکے ہیں۔

بیروت پریس ویب سائٹ نے دیرالزور کی آزادی کے آفٹرشاکس پر تجزیہ کیا ہے۔

اس ویب سایٹ کے مطابق دیرالزور کے محاصرے کا ختم ہونا شامی اور عراقی بارڈر لائن کو محفوظ بنائے گا۔

مقاومتی فورسز اگر عراقی بارڈر تک پہنج جاتی ہیں تو اس کے نتیجے میں شام کے مشرقی صحرا کا وسیع علاقہ آزاد ہو جائے گا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق دیرالزور کے محاصرے کا ختم ہونا شامی فوج کے "بحر تا نہر" فوجی آپریشن کی کامیاب پیشقدمی کا آئینہ دار ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری