پاراچنار میں 30 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب + تصاویر


پاراچنار میں تیس جوڑوں کی اجتماعی شادی کرائی گئی جبکہ دلہنوں کیلئے جہیز کا انتظام بھی دیا گیا ۔

پاکستان کے قبائلی علاقے کرم ایجنسی پاراچنار سے خبر رساں ادارے تسنیم کے افتخاری جرنلسٹ ساجد کاظمی نے رپورٹ دی ہے کہ پاراچنار میں تیس اور جوڑے اجتماعی شادی کی ایک تقریب میں شادی کی بندھن میں بندھ گئے۔

مجلس علمائے اہلیبیت کرم ایجنسی کے صدر باقر حیدری کا کہنا تھا کہ اس سے قبل بھی حسینی فاونڈیشن کی تعاون سے  ڈھائی سو جوڑوں کی شادی کرائی گئی ہے اور مستقبل میں بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

باقر حیدری کا کہنا تھا کہ نئے جوڑوں کو جہیز کا سامان اور فرنیچر بھی دیا گیا۔

قبائلی رہنما حاجی عون علی اور کیپٹن ریٹائرڈ ظاہر علی شاہ کا کہنا تھا کہ اجتماعی شادی کے اس رسم سے غریبوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے اور مستقبل میں بھی یہ سلسلہ جاری رکھنا چاہیے۔

اس موقع پر قیصر علی، ارشاد حسین اور ابراہیم کا کہنا تھا کہ آج انہیں انتہائی خوشی ہو رہی ہے کہ اجتماعی شادی کی تقریب میں ان کی شادی ہو رہی ہے۔

واضح رہے قبائلی علاقے پاراچنار میں کئی سالوں سے غریب اور نادار عوام کیلئے اجتماعی شادیوں کا اہتمام کیا جاتا ہے جس کی بنیاد چند سال قبل مقامی سیاسی و مذہبی تنظیم "تحریک حسینی" نے ڈالی تھی۔