جرمنی سے افغان مہاجرین کا انخلاء جاری


جرمنی سے افغان مہاجرین کا انخلاء جاری

جرمنی سے غیرقانونی افغان مہاجرین کو زبردستی ملک بدر کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جرمن حکومت کا کہنا ہے کہ آنے والے انتخابات کو مدنظر رکھتے ہوئے ملک بھر میں موجود افغان پناہ گزینوں کا انخلاء ناگزیر ہوچکا ہے۔

جرمن حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اگلے دو روز کے دوران افغان پناہ گزینوں کو ملک بدر کرنے کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا جائے گا۔

جرمنی میں افغان پناہ گزینوں کی تنظیم کے سربراہ "پروازول" کا کہنا ہے کہ حکومت عوام کو یہ باور کرانا چاہتی ہے کہ وہ تمام غیرقانونی افغان مہاجرین کو ملک بدر کررہی ہے۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق جرمن کی موجودہ حکومت افغان پناہ گزینوں کو ملک بدر کرکے انتخابات جیتنے کیلئے راہ ہموار کررہی ہے۔

واضح رہے کہ کابل میں خودکش دھماکے کے بعد جرمنی سے افغان پناہ گزینوں کو ملک بدر کرنے کا سلسلہ روک دیا گیا تھا۔

اگلے دو روز کے دوران جرمن حکومت سینکڑوں افغان مہاجرین کو زبردستی ملک بدر کریگی۔

خیال رہے کہ پاکستان میں اس وقت لاکھوں افغان مہاجرین آباد ہیں اور پاکستان کا کہنا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ تمام افغان مہاجرین باعزت طریقے سے واپس اپنے ملک چلے جائیں۔

دوسری طرف افغان مہاجرین کا کہنا ہے کہ ملک میں سیکیورٹی صورتحال نا گفتہ بہ ہے ملک کا نصف حصہ طالبان کے کنٹرول میں ہے ایسی حالت میں  آخر ہم کہاں جائیں؟

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری