گلگت بلتستان میں کینسر ہسپتال تعمیر کرنے کا اعلان


گلگت بلتستان میں کینسر ہسپتال تعمیر کرنے کا اعلان

وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان میں کینسر کے علاج کے لئے ایک مخصوص ہسپتال کی تعمیر کا اعلان کیا ہے۔

تسنیم نیوز نے علاقائی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا ہے کہ وفاقی حکومت نے گلگت میں 2 ارب 34کروڑ 28 لاکھ روپے کی لاگت سے کینسر ہسپتال تعمیر کرانے کا اعلان کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کینسر ہسپتال تین برس کی مدت میں مکمل کیا جائے گا جس پر کل 2 ارب 34 کروڑ 28 لاکھ روپے کی لاگت آئیگی۔

وفاقی حکومت نے پاکستان اٹامک انرجی کمشین کے زیرانتظام جی بی میں تعمیر ہونے والے کینسر ہسپتال کے منصوبے پر تعمیراتی کام کے آغاز کیلئے 17 کروڑ روپے کی ابتدائی قسط جاری کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق رواں سال 24 جولائی کو ہونے والی سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی اجلاس نے بھی اس منصوبے کیلئے 2 ارب 30 کروڑ روپے کی منظوری دیدی تھی۔

واضح رہے گلگت بلتستان میں کینسر کے علاج کے لئے کسی قسم کا کوئی طبی مرکز نہیں ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

کینسر کے مرض میں مبتلاء شہری ملک کے دیگر شہروں میں منتقل کئے جاتے رہے ہیں بہت سارے غریب لوگ مالی مشکلات کی وجہ سے جان کی بازی ہارجاتے ہیں تاہم اب حکومت کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کی تکمیل سے گلگت بلتستان میں کینسر کے مریضوں کو گھر کی دہلیز پر علاج و معالجے کی سہولت دستیاب ہوگی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری