پاک ایران وزرائے خارجہ کی نہایت خوشگوار ماحول میں ملاقات + تصاویر


پاک ایران وزرائے خارجہ کی نہایت خوشگوار ماحول میں ملاقات + تصاویر

تہران میں وزیرخارجہ خواجہ محمد آصف نے اپنے ایرانی ہم منصب محمد جواد ظریف سے خطے کی تازہ ترین صورتحال پر نہایت خوشگوار ماحول میں تبادلہ خیال کیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وزیرخارجہ خواجہ محمد آصف نے ایرانی ہم منصب محمد جواد ظریف سے خطے کی تازہ ترین صورتحال پر اہم گفتگو کی ہے۔

واضح رہے کہ ملاقات میں قومی سلامتی کے مشیر ناصر خان جنجوعہ ،سیکڑی خارجہ تہمینہ جنجوعہ بھی موجود تھیں۔

رپورٹ کے مطابق جنوبی ایشیا سے متعلق امریکی پالیسی کے خطے پر اثرات کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔

پاک ایران وزرائے خارجہ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات،خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،جنوبی ایشیا سے متعلق امریکی پالیسی کے خطے پر اثرات کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ امریکہ کی جانب سے نئی پالیسی برائے جنوبی ایشیاء و افغانستان سامنے آنے کے بعد پاکستان نے خطے کے دوست ممالک سے تعلقات کے فروغ کا فیصلہ کیا تھا۔

وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف ایران کے صدر حسن روحانی کے علاوہ ایرانی نائب صدر اقتصادی اُمور محمد ناہاوندیان سے بھی ایک اہم ملاقات ہوگی۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری