12 ستمبر کے واقعات تاریخ کے آئینے میں


12 ستمبر کے واقعات تاریخ کے آئینے میں

بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی وفات کے اگلے ہی دن ریاست حیدرآباد پر بھارتی فوج نے یلغار کی۔

خبر رساں ادارہ تسنیم: 12 ستمبر کے تاریخی واقعات میں دہلی حکام اور کشمیر کے مہاراجہ کے درمیان بھارت سے الحاقِ کشمیر پر خفیہ مذاکرات بھی قابل ذکر ہے۔

واقعات

1624ء – لندن میں دنیا کی پہلی آبدوز کا تجربہ کیا۔
1683ء – جنگ ویانا کا دوسرا اور فیصلہ کن دن، عثمانیوں کو تاریخی شکست۔
1848ء – سویٹزرلینڈ وفاقی ریاست بن گیا۔
1890ء – ہرارے، روڈیسیا، کا قیام۔
1947ء – بھارتی حکمرانوں اور کشمیر کے مہاراجہ کے درمیان کشمیر کے بھارت سے الحاقِ کشمیر پر خفیہ مذاکرات۔
1948ء – محمد علی جناح کی وفات کے اگلے ہی دن، ریاست حیدرآباد پر بھارتی فوج کی یلغار۔
1956ء – چوہدری محمد علی وزارت عظمیٰ پاکستان سے مستعفی۔
1956ء – حسین شہید سہروردی نے وزیراعظم پاکستان کی حیثیت سے حلف اٹھالیا۔
1965ء – پاک بھارت جنگ۔
1965ء : افواج پاکستان نے چونڈہ (پسرور) کے محاذ پر ٹینکوں کا بڑا حملہ پسپا کر دیا دشمن کے ایک سو ستاسی ٹینک تباہ۔
1984ء – ایتھوپیا میں سوشلسٹ ری پبلک قائم ہوئی۔

ولادت

1897ء – آئرین جولیٹ کیوری، فرانسیسی کیمیا دان اور طبیعیات دان، نوبل انعام یافتہ (و۔ 1956)
1913ء – جیسی اوونز، امریکی کھلاڑی (و۔ 1980)
1914ء – رئیس امروہوی پاکستان کے معروف شاعر، ماہرِ نفسیات (و۔ 1988)
1924ء – ممتاز شیریں اردو نقاد، افسانہ نگار بمقام ہندوپور، برطانوی ہندوستان
1948ء – میکس واکر، آسٹریلوی کرکٹ کھلاڑی اور ماہر تعمیرات
1949ء – صابرظفر اردو کےمشہور شاعر بمقام کہوٹہ، راولپنڈی
1956ء – برائن روبساون، اسکاٹسی گلوکار، گیت نگار اور گٹارساز
1981ء – جینیفر ہڈسن، امریکی گلوکارہ و اداکارہ

وفات

1981ء – یوگینیو مونٹیل، اطالوی شاعر، مضمون نگار اور مترجم، نوبل انعام برائے ادب یافتہ (و۔ 1896)
2009ء – نارمن بورلاگ، زرعی سائنس دان اور انسان دوست، نوبل امن انعام یافتہ (و۔ 1914)

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری