شام میں داعش کے 180 ٹھکانے تباہ کردیے، روس کا دعویٰ


شام میں داعش کے 180 ٹھکانے تباہ کردیے، روس کا دعویٰ

روسی ائیرفورس کا کہنا ہے کہ شام کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے 180 داعشی ٹھکانوں کو تباہ کردیا گیا ہے۔

تسنیم نیوز نے اسپونٹیک کے حوالے سے بتایا ہے کہ روسی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ شام کے مختلف علاقوں میں روسی لڑاکا طیاروں نے کارروائی کرکے 180 داعشی ٹھکانے تباہ کردئے ہیں۔

روسی حکام کا کہنا ہے کہ پچھلے 24 گھنٹوں میں صوبہ حماہ کے علاقے عقیرات میں متعدد کارروائیاں کی گئیں جس کے نتیجے میں داعشی دہشت گردوں کے کئی خفیہ ٹھکانے تباہ ہوئے۔

روسی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، عقیرات نامی علاقے میں موجود تمام دہشت گردوں کا محاصرہ کرلیا گیا ہے۔

شام میں روسی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ روسی فضائیہ نے شامی فوج کی حمایت میں گزشتہ روز 50 پروازیں کرکے عقیرات کے علاقے میں داعشی ٹھکانوں پر بمباری کی اور انہیں مکمل طور پر تباہ کردیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ روسی فضائیہ کے حملوں میں 180 داعشی ٹھکانے تباہ کردیے گئے ہیں۔

روسی فوج کا کہنا ہے کہ لڑاکا طیاروں کے حملوں میں داعشی اسلحے کے کئی ذخائر بھی تباہ ہوئے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری