آستان قدس رضوی تفتان بارڈر پر زائرسرائے اور ویلفیئر کمپلیکس تعمیر کریگا


آستان قدس رضوی تفتان بارڈر پر زائرسرائے اور ویلفیئر کمپلیکس تعمیر کریگا

آستان قدس رضوی کے قائم مقام متولی نے پاکستان کے وزیر خارجہ سے ملاقات کے دوران کہا: "آستان قدس رضوی کے متولی کے حکم پر پاکستانی زائرین کی سہولت کیلئے میرجاوہ بارڈر پر زائرسرائے اور ویلفیئر کمپلیکس کی تعمیر کو جلد یقینی بنایا جائیگا۔"

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق حرم امام رضا علیہ السلام کے ادارے آستان قدس رضوی کے قائم مقام متولی سید مرتضی بختیاری نے وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کی قیادت میں پاکستانی وفد سے ملاقات کے دوران برما میں مسلمانوں کے قتل و عام اور مشرق وسطیٰ میں تکفیری دہشتگردوں کے وحشیانہ اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے باہمی تعاون پر زور دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں یمن، شام، بحرین اور میانمار میں مسلمانوں کے قتل عام پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔

آستان قدس رضوی کے قائم مقام متولی کا پاک ایران کے درمیان ثقافتی اور مذہبی مشترکات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امام رضا علیہ السلام کے زائرین میں سے زیادہ تعداد پاکستانیوں کی ہے جو سلفی اور تکفیریوں کی جانب سے لاحق خطرات کے باوجود اس طویل اور مشکلات سے بھرے سفر کو برداشت کرتے ہیں اور عاشقانہ طور پر اپنے آٹھویں امام کی زیارت کا شرف حاصل کرتے ہیں۔

انہوں نے وضاحت کی کہ آستان قدس رضوی ان زائرین کی خدمت کو اپنے اولین فرائض میں شمار کرتا ہے اور حرم امام رضا علیہ السلام کے کوثر، غدیر، دارالرحمہ اور دارالمرحمہ صحنوں میں - جو پاکستانی زائرین کیلئے مختص کئے گئے ہیں - اردو اور انگریزی کے مراسم منعقد کرنے کے علاوہ، تفتان بارڈر پر زائر سرائے اور ویلفیئر کمپلیکس بنانے کیلئے پرعزم ہے۔

بختیاری کا کہنا تھا کہ پاکستانی زائرین کی سیکورٹی کا مسئلہ سب سے اہم ہے اور اس سلسلے میں امید کی جاتی ہے کہ یہ مسئلہ دونوں ممالک کے حکام کے درمیان تعاون اور روابط کے ذریعے سے جلد از جلد حل کیا جائے گا۔

پاکستانی وزیر خارجہ نے بھی امام رضا علیہ السلام کی زیارت کا شرف حاصل کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اطمینان دیا کہ ان کے دورے کا مقصد ہی تکفیری دہشتگردوں کیخلاف اسلام آباد کے واضح موقف کو بیان کرنا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان زائرین کے مشکلات حل کرنے اور سیکورٹی بڑھانے کے حوالے سے  پرعزم ہے اور اس سلسلے میں ایرانی حکومت کیساتھ ہر قسم کے تعاون کیلئے تیار ہے۔     

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری